Loading...

ڈسٹر کٹ بار کے صدر عا مر ندیم سد ھو ایڈ ووکیٹ منتخب

430 views

Loading...

Loading...

Loading...

Rating is available when the video has been rented.
This feature is not available right now. Please try again later.
Published on Feb 18, 2012

َََٹو بہ ٹیک سنگھ ڈسٹر کٹ بار کے سا لا نہ انتخا با ت میںصدر عا مر ندیم سد ھو ایڈ ووکیٹ اور جنر ل سیکر ٹر ی مصور حسین گا دھی کا میا ب۔
وکلا کا ڈھو ل کی تھا پ پر بھنگڑا
ٹو بہ ٹیک سنگھ
ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات میںچوہدری عامر ندیم سدھو بھاری اکثریت کے ساتھ صدر اور مصور حسین گادھی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،کامیاب ہو نے والے نو منتخب پینل کا تعلق پنجاب بار کو نسل کے سابق رکن میاں محمد افضل اور ان کے اتحادی سیون سٹار گروپ ،جبکہ شکست خوردہ پینل کا تعلق ڈسٹر کٹ بار کے سابق صدر میاں مسعود احمد شاہد کے اتفاق گروپ سے ہے ،انتخابی نتائج کے مطابق نو منتخب صدر چوہدری عامر ندیم سدھونے262ووٹ ،جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری اشرف اطہرنے 116 ووٹ لئے ،اسی طرح نو منتخب جنرل سیکرٹری مصور حسین گادھی نے 261ووٹ ،جبکہ ان کے مد مقابل فاروق عمران لودھی نے 113ووٹ حاصل کئے ،نائب صدر کے عہدہ پر میاں محمد جہانگیر ثقلین نے 209اوران کے مخالف غلام سرور بابر نے 145ووٹ لئے ،اسی طرح فنانس سیکرٹری کیلئے محمد عابد چو ہدری 239ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،جبکہ ان کے مخالف مہر ریاض حسین کو 123ووٹ ملے ، سیکرٹری لائبریری کیلئے میاں رب نوازنے 195،جبکہ ان کے مخالف چوہدری فقیر حسین نے 174ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے میاں سلمان غنی نور پوری اورمجلس عاملہ کی 5نشتوں پر میاں محمد زاہد ،عمر بشیر ،رضاشاہد چیف ،نصر اقبال اور کاشف اظہر کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ، مذکورہ انتخابات پنجاب بار کو نسل کی طرف سے مقررہ کردہ چو ہدری اویس احمد قاضی ( چیئر مین ) ،حبیب نواز ٹوانہ اور محمد زاہد خان کچھی ( ممبران ) پر مشتمل3رکنی الیکشن بو رڈ کی زیر نگرانی پر امن ماحول میں منعقد ہو ئے ،جس کے دوران ڈسٹر کٹ بار کے 415رجسٹر ڈ ووٹروں میں سے 378وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،ڈسٹر کٹ بار کے نو منتخب صدر چو ہدری عامر ندیم سدھو ایڈ ووکیٹ نے اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈسٹر کٹ بار کے وکلاء نے انہیں بھاری اکثر یت سے کامیاب بنا کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ،وہ اس پر پو را اترنے کے سلسلہ میں کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے ،اور وکلاء برا دری کے پیشہ ورانہ مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرا نے کی خاطر بھی کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،اور ان کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا ۔

Loading...

Advertisement

to add this to Watch Later

Add to

Loading playlists...