Singer: Mehdi hassan
Poet: Hafez Jalandhari
Ghazal
Ham hi main thee na koi baat yaad na tum ko aa sakey
Tum ne hamain bhula diya ham na tumhain bhula sakay
ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تُم کو آ سکے
تم نے ہمیں بُھلا دیا، ہم نہ تمہیں بھلا سکے
تم ہی اگر نہ سُن سکے قصئہ غم، سنے گا کون
کِس کی زباں کھلے گی پِھر ہم نہ اگر سنا سکے
ہوش میں آ چُکے تھے ہم جوش میں آ چکے تھے ہم
بزم کا رنگ دیکھ کر سر نہ مگر اٹھا سکے
رونقِ بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیں
دِل میں شکائتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے
شوقِ وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاں
کس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر مِلا سکے
ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھرسکے
سُن کے یقین کرسکے، جا کے انہیں سنا سکے
عجز سے اور بڑھ گئی برہمئیِ مزاجِ دوست
اَب وہ کرے علاجِ دوست جس کی سمجھ میں آ سکے
اہلِ زباں تو ہیں بہت، کوئی نہیں ہے اہلِ دل
کون تیری طرح حفیظؔ درد کے گیِت گا سکے
حفیظ جالندھری
Superb! Thanks for uploading with lyric in Hindi!
patnaikt 1 week ago
mehndi hasan is my best singer
thanx 4r uploding
malik0294 1 year ago
ہوش میں آ چُکے تھے ہم جوش میں آ چکے تھے ہم
بزم کا رنگ دیکھ کر سر نہ مگر اٹھا سکے
Great great Tauseef bhai thanx for sharing..
alqalandar 1 year ago
Great upload.
bhupidhillon 1 year ago
جانی خوبصورت پیشکش ہے تمہاری۔ مجھے کمپوزیشن بہت مزے کی لگی، سادہ سی سیدھی سی۔ پسندآیا
ahmadtaus 1 year ago
great upload.thanks
qadrathejutt 1 year ago