1912میں تیار کیا گیا امریکی بحری جہاز ٹائٹینک جس کے بارے میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ وہ کبھی نہیں ڈوب سکتا ،اپریل 1912میں اپنے پہلے ہی سفر کے دوران برف کی ایک چٹان سے ٹکرا کر غرقاب ہو گیا تھا۔اس حادثے میں 1517افراد ہلاک ہوئے تھے ،جو سمندری حادثات کی تاریخ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اس واقعے کو 96 سال گزر چکے ہیں مگر انکشافات کا سلسلہ اور لوگوں کی دلچسپی ختم نہیں ہوئی نہ ہی اب تک ٹائٹینک کے سامان کی نیلامی کا سلسلہ رکا ہے۔
All Comments