Tableau on 'Maan ka Khwab', poem for children from Baang-i-Dara (The Call of the Marching Bell; 1924), the third book of poetry by Allama Iqbal, accompanied by musical rendition of the poem and preceded by a brief introduction for beginners by Muhammad Suheyl Umar, Director, Iqbal Academy Pakistan.
The tableau is included in Iqbal ki Phulwari, a DVD for schools and educational institutions. In Urdu.
Starring: Shujaat Hashmi and young talent. Conceived and Directed by Shujaat Hashmi; Executive Producer: Muhammad Suheyl Umar. Copyright 2007 Iqbal Academy Pakistan, Federal Ministry of Culture (www.allamaiqbal.com).
ماں کا خواب
(ماخو ذ(
بچوں کے ليے
ميں سوئي جو اک شب تو ديکھا يہ خواب
بڑھا اور جس سے مرا اضطراب
يہ ديکھا کہ ميں جا رہي ہوں کہيں
اندھيرا ہے اور راہ ملتي نہيں
لرزتا تھا ڈر سے مرا بال بال
قدم کا تھا دہشت سے اٹھنا محال
جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھي
تو ديکھا قطار ايک لڑکوں کي تھي
زمرد سي پوشاک پہنے ہوئے
ديے سب کے ہاتھوں ميں جلتے ہوئے
وہ چپ چاپ تھے آگے پيچھے رواں
خدا جانے جانا تھا ان کو کہاں
اسي سوچ ميں تھي کہ ميرا پسر
مجھے اس جماعت ميں آيا نظر
وہ پيچھے تھا اور تيز چلتا نہ تھا
ديا اس کے ہاتھوں ميں جلتا نہ تھا
کہا ميں نے پہچان کر ، ميري جاں!
مجھے چھوڑ کر آ گئے تم کہاں!
جدائي ميں رہتي ہوں ميں بے قرار
پروتي ہوں ہر روز اشکوں کے ہار
نہ پروا ہماري ذرا تم نے کي
گئے چھوڑ ، اچھي وفا تم نے کي
جو بچے نے ديکھا مرا پيچ و تاب
ديا اس نے منہ پھير کر يوں جواب
رلاتي ہے تجھ کو جدائي مري
نہيں اس ميں کچھ بھي بھلائي مري
يہ کہہ کر وہ کچھ دير تک چپ رہا
ديا پھر دکھا کر يہ کہنے لگا
سمجھتي ہے تو ہو گيا کيا اسے؟
ترے آنسوئوں نے بجھايا اسے
like it
sarabukharishah01 1 month ago
can anyone upload the original tableau video that was shown on ptv
zunairabutt8506 7 months ago in playlist Bachoon kee nazmian
اس نظم کا عنوان "ماں کا خواب" ہے
برائے مہربانی درستگی کر دیجیے
tauseefamin 2 years ago
2. اس ترجمہ کونہ صرف اقبال کا مکمل اور کامیاب ترجمہ کہہ سکتے ہیں، بلکہ انگریزی سے اردو میں جو کامیاب ترین ترجمے ہوئے ہیں ان میں اس کو با آسانی شریک کر سکتے ہیں۔
tauseefamin 2 years ago
1.
بہ نظم ولیم بارنس کی نظم
The Mothers Dream کا پابند ترجمہ ہے۔ گویہاں اصل نظم کے مقابلے میں کچھ زیادہ تفصیلات پیش کی ہیں پھر بھی اس کو پابند ترجمہ ہی قرار دیا جاتا ہے۔
tauseefamin 2 years ago