۔۔پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں۔۔
جیسے برطانوی راج میں گورکھے،
وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے۔
جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں،
حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے۔
تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں،
رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے۔
پھر بھی میں نے تمھیں بے خطا ہی کہا،
خلقت شہر کی دل دہی کے لیئے۔
آج سرحد سے پنجاب و مہران تک،
تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو؟
اتنی غارتگری کس کی ایما پہ ہے؟
کس کے آگے ہو تم سر نگوں غازیو؟
کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے؟
کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو؟
۔۔پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں۔۔
- احمد فراز-
۔۔پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں۔۔
جیسے برطانوی راج میں گورکھے،
وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے۔
جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں،
حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے۔
تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں،
رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے۔
پھر بھی میں نے ...